خلیج اردو
اسلام آباد: آج آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سڈنی کے میدان میں مدمقابل ہونگی۔
اگر تاریخ کو دیکھا جائے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ابتک پاکستان اور نیوزی لینڈ 6 مرتبہ مد مقابل آئے، 4 میچ میں پاکستان جیتا جبکہ 2 میں نیوزی لینڈ نے میدان مارلیا۔
اپنے ایک بیان میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان فیورٹ ہے یا نیوزی لینڈ ؟ یہ کہنا بہت مشکل ہے لیکن پاکستان کی کیویز کے خلاف کامیابیاں کی ایک تاریخ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سڈنی میں کیوی کھلاڑی کنڈیشن سے ہم آہنگ ایک اچھا میچ ہوگا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل سے قبل گزشتہ روز قومی ٹیم نے پریکٹس کے بجائے آرام کیا تاہم کپتان بابر اعظم اکیلے گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کرنے میں مصروف کرتے رہے۔
سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا اور جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچے گی۔