سپورٹس

ٹریننگ کیمپ میں آل راؤنڈر اومیمہ سہیل کی سالگرہ منائی گئی، آئرلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کے عزم کا اظہار

خلیج اردو
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر اومیمہ سہیل کی سالگرہ قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے دوران منائی گئی۔ ساتھی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور اومیمہ کو بھرپور مبارک باد پیش کی۔

کیک کاٹنے کی تقریب میں خوشگوار ماحول دیکھنے میں آیا، جہاں کھلاڑیوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ٹیم کے لیے حوصلہ افزا پیغام دیا۔

اومیمہ سہیل نے اس موقع پر کہا کہ،
"ہم ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور آئرلینڈ کے خلاف آنے والی سیریز میں کامیابی حاصل کر کے قوم کو خوشیاں دیں گے۔”
انہوں نے ٹیم ورک اور محنت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پوری لگن سے تیاریاں کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم آئندہ ہفتے آئرلینڈ کے خلاف اہم سیریز کھیلنے والی ہے جو ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button