سپورٹس

ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں گولڈ میڈل، سب انسپکٹر فرقان خان نے پاکستان کا پرچم بلند کر دیا

خلیج اردو
ملتان پولیس کے سب انسپکٹر فرقان خان نے امریکہ میں ہونے والے ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

فرقان خان کی ملتان واپسی پر شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا۔ ساتھی اہلکاروں، افسران اور شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعرے لگا کر ان کی وطن واپسی کا خیر مقدم کیا۔

سب انسپکٹر فرقان خان نے کہا کہ یہ کامیابی صرف میری نہیں، بلکہ پاکستان کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئندہ بھی ملک کے لیے ایسی ہی فتوحات حاصل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

پولیس حکام نے فرقان خان کی کارکردگی کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دیگر اہلکاروں کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button