
خلیج اردو
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں ہونے والی ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ نوجوان بیٹر عرفان خان کو پاکستان شاہینز کی قیادت سونپی گئی ہے۔
منتخب اسکواڈ میں عبدالصمد، احمد دانیال، فیصل اکرم اور دیگر باصلاحیت کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، جو نوجوان ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پر تجربہ فراہم کرنے کا موقع دیں گے۔
ٹورنامنٹ 14 سے 24 اگست تک آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں کھیلا جائے گا، جس میں مختلف ممالک کی نمائندہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
پی سی بی کے مطابق یہ دورہ آئندہ ایونٹس کے لیے کھلاڑیوں کی تیاری اور صلاحیتوں کے جائزے کا بہترین موقع ثابت ہوگا، اور ٹیم منیجمنٹ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو قریب سے جانچ سکے گی۔






