
آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میں 29 رنز سے شکست دے دی،، پاکستانی ٹیم93 رنز کے تعاقب میں 64رنزبنا سکی۔
صاحبزادہ فرحان 8،محمد رضوان صفر،بابراعظم 3رنزبناسکے،، عثمان خان 4،سلمان علی آغا 4،عرفان خان صفر پر آؤٹ ہوئے،، نیتھن ایلس اور زیویر بارلیٹ کی 3،3 وکٹیں
ٹیل اینڈر عباس آفریدی نے تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا،،عباس آفریدی نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 20 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی،،جبکہ ٹاپ اور مڈل آرڈر کے کھلاڑی مجموعی طور پر 19 رنز بنا سکے
،،بارش کے باعث میچ 7،7 اوورز تک محدود کیا گیا۔ میچ سے قبل برسبین میں تو بارش ہوئی،مگر پاکستانی بلے باز چھکوں اور چوکوں کی برسات نہ کر سکے۔
کوئی ٹاپ اور مڈل آرڈر بلے باز چھکا نہ لگا سکا،،حسیب اللہ خان،،عباس آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی،،تینوں باؤلرز نے چھکے لگائے






