سپورٹس

ایشیا کپ رائزنگ سٹارز: پاکستان شاہینز کی یو اے ای کے خلاف تیسری فتح

خلیج اردو
ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے میچ میں پاکستان شاہینز نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، یہ ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح تھی۔
پاکستان شاہینز نے 60 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ معاذ صداقت 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ حمد نعیم 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو اے ای کے خلاف فتح حاصل کی اور ایونٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button