سپورٹس

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل سے وضاحت طلب کی، نیا آفر لیٹر نہ دیے جانے پر شدید تحفظات

خلیج اردو
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فرنچائز ملتان سلطانز کی مینجمنٹ نے نیا آفر لیٹر نہ دیے جانے پر پی ایس ایل انتظامیہ سے وضاحت طلب کی ہے اور اس کے ساتھ ہی لی ویلیوایشن رپورٹ اور آفر لیٹر کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
پی ایس ایل مینجمنٹ نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ملتان سلطانز کا معاہدہ نہ تو معطل کیا گیا ہے اور نہ ہی منسوخ کیا گیا ہے، تاہم نان کمپلائنس کی وجہ سے نیا معاہدہ ابھی تک نہیں بھیجا گیا۔
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی ایس ایل انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے اور کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ بورڈ پیسہ کمائے اور ٹیمیں مشکلات کا شکار ہوں۔ علی ترین نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے معاملات پر وہ تنگ آچکے ہیں اور اس حوالے سے کھل کر بیان بازی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ "بورڈز کے پیسے کمانے کا اثر ٹیموں پر پڑتا ہے، اور یہ صورتحال ٹیموں کے لیے مناسب نہیں ہے۔”

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button