سپورٹس

بونے کا طعنہ دینے والے کاغذی شیر گھر پر ڈھیر

خلیج اردو
گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم اپنی ہی سرزمین پر جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بدترین شکست سے دوچار ہو گئی۔ جنوبی افریقہ نے بھارت کو 408 رنز سے ہرا کر نہ صرف دوسرا ٹیسٹ اپنے نام کیا بلکہ دو صفر سے سیریز بھی جیت لی۔

بھارت 549 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں صرف 140 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقی اسپنر ہارمر نے دوسری اننگز میں 37 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کر کے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی جبکہ مجموعی طور پر 9 وکٹیں اپنے نام کیں۔

سائمن ہارمر نے بھی 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جنوبی افریقہ نے 25 سال بعد بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button