( خلیج اردو )دبئی میں رہائش پذیر کینسر مریض کی کہانی سامنے ائی ہے جس کے مطابق سری لنکن مسافر گھر کا واحد کفیل ہے مگر اب وہ کام کرنے کے قابل نہ رہا کیونکہ اسکو چمڑے کا سرطان ہوگیا ہے ۔
گنیسری کمارا کی عمر 45 سال ہے اور وہ ایک ریسٹورنٹ میں شاپ کیپر کی نوکری کرتا تھا ۔چار مہینے پہلے کمارا کو چیک اپ کے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کو چمڑے کا سرطان ہے ۔
ایڈوانس کئیر اونکولوجی سینٹر کی جانب سے جاری شدہ رپورٹ میں کمارا کا مرض سامنے آیا جو کینسر کی اکرال میلانومہ قسم ہے ۔رپورٹ کے مطابق کمارا کو پہلے پاوں میں چھالے محسوس ہوئے بعد میں اس کا پاوں سھوج گیا ۔
کمارا نے میڈیا کو بیان دیا ہے کہ کویڈ 19 کی وجہ سے اسکی تنخواہ پر کٹ لگا ہے اور اب وہ 2 ہراز درہم وصول کرتا ہے جس میں ہزار درہم فلیٹ کا کرایا دینا پڑھتا ہے ۔
کمارا کے میڈیکل انشورنس کمپنی کی جانب سے مہیا کیا گیا ہے مگر بیشتر دوائیاں انشورنس سے نہیں خریدی جاسکتی ۔ کمارا کا مہینے میں تین بار چیک اپ ہوتا ہے جس پر 3 ہزار درہم سے زیادہ خرچہ آتا ہے ۔
کمارا نے کہا ہے کہ اس کے اخراجات کا زیادہ تر بوجھ انکے فلیٹ والوں پر ہے اور اب وہ کہی اٹھنے کے قابل بھی نہیں ہے ۔
دو تنظیموں نے کمارا سے رابطہ کیا ہے مگر علاج کے اخراجات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے کمارا پریشان ہے اور اس کے گھر والے بھی بے یار و مددگار رہ گئے ہیں ۔
کمارا نے عوام الناس سے مالی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دینے سے پریشانی ختم ہوجائے گی اور علاج بھی ہوجائے گا ۔
Source: Khaleej Times







