متحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

بریکنگ نیوز:متحدہ عرب امارات کا کرونا وبا کی وجہ سے بند ۔مزید پارک و ساحل سمندر کھولنے کا اعلان۔

جولائی کے اوائل میں کچھ ساحلوں اور پارکوں کو دوبارہ کھولنے کے اعلان کے بعد ابوظہبی کوویڈ 19 حفاظتی اقدامات کے ساتھ مزید عوامی ساحل اور پارکوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے تیار ہے۔

جمعرات کو ابوظہبی میڈیا آفس کی طرف سے جاری ایک بیان میں ، ابو ظہبی محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ نے دوسرے مرحلے کے حصے کے طور پر دارالحکومت ، ال عین اور ال دعفرا میں 40 فیصد گنجائش تک عوامی پارکوں اور ساحلوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا۔یہ اعلان STERILISATION کے بعد کیا گیا ہے۔

احتیاطی تدابیر میں درجہ حرارت کی جانچ کے لیے داخلی راستوں پر تھرمل کیمرے لگائے جائیں گے اور ہر گروپ میں زیادہ سے زیادہ چار افراد کے آنے کی اجازت ہوگی۔

ساحل سمندر پر جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا ہوگا ، اور شاور بند کردیئے جائیں گے۔

کھانے اور مشروبات کی دکانیں 30 فی صد صلاحیت سے کام کریں گی ، ہر میز پر زیادہ سے زیادہ چار افراد اور میزوں کے درمیان کم از کم 2.5 میٹر فاصلہ ہوگا۔

کھیل کے علاقوں کو بند کردیا جائے گا اور پارکنگ 50 فیصد صلاحیت سے ہوگی۔

ساحل سمندر ، پارکوں کی فہرست درج زیل ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button