
خلیج اردو آن لائن 16-جولائی-2020
جمعرات کو متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے کوویڈ 19 کورونا وائرس کے 281 نئے کیسز رپورٹ کیے ہیں جبکہ 994 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں گزشتہ روز کوئ نئی اموات ریکارڈ نہیں کی گئیں۔
ماہرین صحت نے اس کامیابی کو ملک کے قائدین کی جانب سے اٹھائے گئے بحرانی انتظامات اور فعال اقدامات کی وجہ قرار دیا ہے۔
ڈاکٹروں نے کہا کہ خاص طور پر بڑے پیمانے پر جانچ نے کیسز کو کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ پی سی آر کے اب تک 40 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ملک بھر میں ہوچکے ہیں ، کوویڈ 19 اسکریننگز کی فی کس تعداد میں متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے۔
دریں اثنا ، کل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ دبئی۔ ابو ظہبی بارڈر پر ڈی 50 کوویڈ ۔19 ٹیسٹ صرف اس وقت فیملیز کے لئے ہے۔ نئی اسکریننگ کی سہولت صرف پانچ منٹ میں نتائج فراہم کرتی ہے۔






