خلیج اردو
دبئی: ایک 32 سالہ ایشیائی شخص کو چوری کرنے پر چھ ماہ قید اور درہم 151,000 جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا پوری کرنے کے بعد اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔
گزشتہ اگست میں ایک ایشیائی خاتون نے شکایت درج کروائی کہ اسے لوٹ لیا گیا ہے۔ یہ خاتون الجدف، دبئی میں رہتی تھی۔ خاتون نے الزام لگایا تھا کہ 151,000 درہم اس کے سیف سے چوری ہو گئے تھے جس میں نقدی اور زیورات شامل تھے۔ متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ اس کے پاس کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ہے کہ وہ نقد رقم جمع کروا سکے۔
خاتون نے بتایا کہ جب وہ اپنے زیورات رکھنے گئی تو اسے معلوم ہوا کہ نقدی غائب ہے۔ اسے اپنے نوکر پر شک تھا کیونکہ اس کی رسائی اس کمرے تک تھی جہاں سیف رکھا گیا تھا اور وہ اسی کمرے میں سیف کی چابیاں بھی رکھتی تھی۔ اس نے مزید کہا کہ اسے یقین ہے کہ اس نے جرم کیا ہے کیونکہ وہ کئی دنوں سے کام پر نہیں آیا تھا۔
شکایت درج ہونے کے بعد تفتیشی ٹیم نے اس نوکر کا سراغ لگایا اور اسے الکوز انڈسٹریل ایریا سے گرفتار کیا اور اس کے پاس سے 10،000 درہم برآمد ہوئے۔ اس کے گھر کی تلاشی لینے پر 118,000 درہم موصول ہوئے تو حکام کے سامنے اس نے جرم کا اعتراف کیا۔
Source: Khaleej Times