متحدہ عرب امارات

اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کر لیں، وزیر اعظم عمران خان

خلیج اردو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کرکے دیکھ لے۔ انہیں اندازہ ہوجائے گا  ۔

 

پاکستان کے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔

 

  وزیراعظم سے ریاض فتیانہ اورنصر اللہ دریشک نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

 

 وزیراعظم سے ارکان کی ملاقات گزشتہ روز بھی ہوئی تھی جس میں وفاقی وزراء بھی  ہمراہ تھے۔

 

 وزیراعظم کی ارکان سے ملاقات میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پرگفتگو ہوئی جہاں وزیراعظم نے کہا کہ ارکان پر اعتماد رہیں سب  کچھ ٹھیک ہے ۔ تحریک عدم اعتماد بارے ہوم ورک مکمل ہے،نمبر گیم پورے ہیں ۔

 

ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ کہیں نہیں جار رہے ہیں اور ایسا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ ہمارے بارے مطمئن رہیں  ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

 

 وزیراعظم نے کہا کہ مجھے آپ کی وفاداری پریقین ہے اور تحریک انصاف کے سب ارکان سے متحد ہیں۔ تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کرکے دیکھ لے،اندازہ ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button