متحدہ عرب امارات

دبئی میں ماسک چوری کرنے کی انوکھی واردات

ایشیائی باشندے 1 لاکھ 67 ہزار درہم کے میڈیکل ماسک چوری کرنے کے بعد گرفتار

(خلیج اردو ) دبئی میں ماسک چوری کرنے کی انوکھی واردات پیش آئی جد میں ایشیائی باشندوں نے 1 لاکھ 67 ہزار درہم کے میڈیکل ماسک چوری کئے جن کو دبئی پولیس نے تفتیش کے دوران گرفتار کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے علاقے القصیص میں ایک گودام سے چار افراد نے چوری کی جنہوں نے میڈیکل سامان کے 100 باکسز چوری کئے ۔ چوری ایک گودام سے کی گئی جہاں چوروں نے تالے تھوڑے اور گودام میں داخل ہوئے ۔ چوروں نئ پہلے گودام سے سامان چوری کیا بعد میں گودام کے آگے کھڑی بس کا شیشہ توڑا اور بس کو آگے کر دیا ۔

گودام مالک جو ایک عراقی باشندہ ہے کہتا ہے کہ مجھے 7 جون کے صبح معلوم ہوا کہ گودام میں چوری کی واردات ہوگئی ہے جس میں نے پولیس کو مطلع کر دیا ۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ۔ فوٹیج میں چار ایشائی باشندوں کو چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

پولیس نے جدید تحقیق سے چار میں سے دو ملزمان کو گرفتار کیا جو شارجہ میں رہائش پذیر تھی جبکہ دو مزید چور بعد میں گرفتار کر لئے گئے ۔ چوروں کو عدالت میں پیش کیا گیا جن کے خلاف فیصلہ 25 اگست کو سنایا جائے گا ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button