خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی پشاور میں مسجد پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے شہر پشاور کی ایک مسجد پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں خطبہ جمعہ کے دوران متعدد نمازی جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

ایک بیان میں وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے اس بات پر زور دیا ہےکہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور تمام انسانی اقدار اور اصولوں کے خلاف کسی ملک کی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ہر قسم کے تشدد اور دہشتگردی کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

وزارت خارجہ نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button