متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

یو اے ای اور سعودی عرب کا پاکستانی پاسپورٹ پر ممکنہ پابندی کا خدشہ، وزارت داخلہ کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

خلیج اردو
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کو آگاہ کیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کے قریب تھے تاہم آخری لمحے پر فیصلہ روک دیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری نے خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں ایسی پابندی لگ گئی تو اسے ہٹوانا نہایت مشکل ہوگا، اس لیے صورتحال انتہائی توجہ کی متقاضی ہے۔

کمیٹی اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کے خدشے کی بنیادی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ کچھ افراد یو اے ای جا کر جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں، جس سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اجلاس میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ پانچ لاکھ سے زائد افغان شہری پاکستانی پاسپورٹس پر بیرون ملک مقیم ہیں۔ ان افغان شہریوں نے پاکستانی شناخت اختیار کر کے سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کا رخ کیا اور وہاں جرائم میں ملوث پائے گئے، جس کے باعث پاکستانی پاسپورٹ پر عالمی سطح پر دباؤ بڑھا۔

حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ صورتحال پاکستان کے لیے نہایت سنگین ہے اور اگر اس معاملے کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو مستقبل میں پاکستانی شہریوں کو خلیجی ممالک میں روزگار اور رہائش کے حوالے سے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button