
خلیج اردو
23 مارچ 2021
کولوراڈو: امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے گروسری مارکیٹ میں ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عینی شاہدین کی جانب سے واقعے کو یوٹیوب پر لائیو سٹریم کیا گیا۔
واقعہ مقامی وقت کے مطابق پیر کو دن ڈھائی بجے شروع ہوا جب مشتبہ شخص گروسری سٹور میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔
WARNING: GRAPHIC CONTENT – Police in Boulder, Colorado, reported an ‘active shooter’ at a King Soopers grocery store, and aerial footage broadcast live from the scene by local media showed one person being placed in an ambulance and a man in handcuffs https://t.co/9j5m64WvXz pic.twitter.com/wREnM43QsH
— Reuters (@Reuters) March 22, 2021
پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو کنگز سپر مارکیٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کی ایک پیر میں زخمی کے نشان بھی ہیں۔
دوسری طرف وائیٹ ہاؤس کی سیکرٹری اطلاعات جین پساکی کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے صدر جو بائیڈن کو بریفنگ دے دی گئی ہے۔ مزید کسی بھی پیشرفت سے ان کو اگاہ کیا جائے گا۔
The President has been briefed on the shooting in Colorado and he will be kept up to date by his team as there are additional developments.
— Karine Jean-Pierre (@PressSec) March 23, 2021
پوری دنیا سے واقعے کی مذمت کی جاری ہے اور ہلاک شدگان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Source : Khaleej Times







