متحدہ عرب امارات

سعودی عرب امن کا پیکر بن گیا ، حوثی باغیوں کو جنگ بندی کی پیشکش کردی ، متحدہ عرب امارات اورپاکستان سمیت مختلف ممالک نے سعودی عرب کی امن کی خواہش کا خیرمقدم

خلیج اردو
23 مارچ 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امورر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان نے یمن میں جامع پرامن حل کی تشکیل کیلئے سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے کیے گئے اقدام کا خیرمقدم کیا اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے اس کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے حوثیوں کو فائر بندی کا منصوبہ پیش کیا

متحدہ عرب امارات کے اعلی سفارتکار نے اس اقدام کو یمن میں ملک گیر جنگ بندی کو یقینی بنانے اور ملک میں مستقل سیاسی حل کی راہ ہموار کرنے کے لئے ایک موقع غنیمت قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے جامع اورمشترکہ کوششیں کریں اور جنگ بندی کے منصوبے سے متعلق تمام فریقوں کی وابستگی کو یقینی بنائیں۔

شیخ عبداللہ نے ریاض معاہدے پر عمل درآمد ، یمن میں نئی حکومت تشکیل دینے ، پرامن حل تک پہنچنے ، اور یمن بحران کے خاتمے کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہے کہ یمن تنازع کے تمام فریقین مل کر ایک پائیدار حل کی طرف جائیں اور قومی مفاد میں امن کی بحالی کو یقینی بنائیں۔

شیخ عبداللہ نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات یمن کے عوام کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے اور ترقی ، خوشحالی ، امن اور استحکام کیلئے یمنی عوام کے جائز عزائم اور مطالبات کی حمایت کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات ، پاکستان اور اقوام متحدہ نے یمن میں سعودی جنگ بندی کی پیش کش کا خیبر مقدم کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ کے سفارتی مشیر ڈاکٹر انور گرگش نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یمن میں پیدا ہوئے بحران کے خاتمے اور جامع سیاسی معاہدے تک پہنچنے کا سعودی اقدام برادر یمنی عوام کے مسائل کو ختم کرنے کیلئے مخلصانہ کوششوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ سعودی اقدام عالمی ادارہ کی امن کیلئے اپنی کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔

سعودی عرب کے اس اقدام میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں ملک گیر جنگ بندی اور فضائی اور سمندری روابط کو دوبارہ کھولنا شامل ہے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بندوقیں بالکل خاموش ہوجائیں۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button