متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی افرادی قوت میں مزید 14 فیصد پڑھے لکھے گریجویٹ شامل ہو رہے ہیں

خلیج اردو
20 دسمبر 2020
دبئی : متحدہ عرب امارات کی لیبر مارکیٹ میں پڑھے لکھے گریجویٹ تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ایسے میں متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں بہتری کی توقع کی جارہی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسٹوڈنٹ ایمپلائرز کی ایک رپورٹ کے مطابق 2021 میں لیبر مارکیٹ کے اندر 14 فیصد پڑھے لکھے گریجویٹ کے اضافہ سے بہتری کی توقع کی جارہی ہے۔ ایسے میں جب متعدد بھرتی کے طریقہ کار کو آن لائن منتقل کردیا گیا ہے ، تو پڑھے لکھے افراد کی بھرتی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسٹوڈنٹ ایمپلائرز ایس اے پی کی عالمی یونیورسٹی اتحاد کی سربراہ کتھرینا شیفر نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ورلڈ میں رونما ہونے والی تیز تبدیلیاں تعلیم یافتہ افراد کیلئے کام کے مواقع بڑھانے کا دلچسپ مستقبل کی ضمانت دیتا ہے۔ اس سے اگلی نسل میں صلاحیتوں کو منظم کیا جائے گا اور انہیں مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

وہ طلباء جو ابھی پڑھے رہے ہیں اور وہ افراد جو ابھی تعلیم سے فارغ ہو چکے ہیں ، ان کیلئے ڈیجیٹل اسکلز ڈیویلپمنٹ کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے یقینی بنایا جارہ اہے کہ پڑھانے والے اساتذہ اور دیگر تعلیمی ادارے عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داری میں طلباء کو اسکلز سیکھائے اور انہیں جدید دور کے ڈیجیٹل ضروریات سے آراستہ کریں۔

ایم بی اے پروگرامر ڈائریکٹر ڈاکٹر اریندام کا کہنا ہے کہ دور جدید سرحدوں سے ماورا اور ممالک کا لحاظ کیے بغیر ڈیجیٹل طریقوں سے متعلقہ قابلیت کے افراد کو مواقع دیتا ہے۔ موجودہ غیر یقینی صورتحال کے باوجود ، پوری دنیا میں بھرتی کرنے والوں نے آہستہ آہستہ بھرتی کرنے کے نئے اور جدید طریقوں کو قبول کر لیا ہے۔

ڈاکٹر اریندام کا کہنا ہے کہ ہمارے دو طلباء جنہوں نے ہمارے سنگاپور کیمپس سے اپریل کے مہینے میں کورونا وائرس کے دوران ڈگری پروگرام ختم ہونے کے بعد ورچوئل انٹرنشپ پوسٹ کی تھی ۔ اس پوسٹ میں ان کا انٹرویو ٹیکنولوجی پلیٹ فارم کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی ایک تیسری پارٹی کی لاجسٹکس کمپنی کے ساتھ کیا گیا تھا اور انہیں مکمل پیش کش کی گئی تھی۔انٹرنشپ کے بعد انہیں مستقل ملازمت دی گئی اور اب یہ طلباء دبئی میں مقیم دنیا کے دو اہم کار ساز کمپنیوں کیلئے سپلائی چین حل کریں گے۔

انیسوما ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے بانی ڈائریکٹر اور منیجنگ پارٹنر منوہر پنجابی نے کہا ہے کہ کاروبار کی دنیا مستقل طور پر تبدیل ہوتی رہتی ہے اور کیریئر میں اضافے کیلئے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور ان تبدیلیوں سے خبردار ہو کر انہیں سمجھنا اور اس کا اطلاق کرنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔ آج کے دور میں لوگوں کو نہ صرف ٹکنالوجی کو سمجھنا چاہئے بلکہ ایسی حکمت عملی بھی تیار کرنے کے قابل ہونا چاہئے جو ڈیجیٹل فوکسڈ ہو۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button