خلیج اردو
20 دسمبر 2020
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ملکی سطح پر کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع ہے۔ ویکسین کو 86 فیصد کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
ملازمین کی آسانی کیلئے اور ان کا حوصلہ بڑھانے کیلئے کمپنیاں نہ صرف یہ کہ ملازمین کو کام کے دوران جاکر ویکسین لگوانے کیلئے اجازت دیتیں ہیں بلکہ کچھ کمپنیاں تو ان ملازمین کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست بھی کریں ہیں۔
ڈینیوب گروپ کے چیئرمین اور بانی رضوان ساجن کا کہنا ہے کہ ہم ملازمین کو یہ ویکسین لینے کی ترغیب دے رہے ہیں اور ان میں سے بہت سے سینئر مینجمنٹ سمیت اس کا استعمال شروع کردیا ہے۔ ہم سرکاری افسران سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ جافزا میں سہولت قائم کرنے کی اجازت حاصل کی جاسکے کیونکہ ہمارے پاس ملازمین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہم ان ملازمین کیلئے نقل و حمل کی سہولیات کا بندوبست بھی کر رہے ہیں جن کے پاس اپنی کوئی گاڑی نہیں ہے ۔
ساجن نے کہا کہ ویکسین لینے سے نہ صرف ہمارے ملازمین کا تحفظ ہوگا بلکہ ہمارے صارفین میں بھی اعتماد پیدا ہوگا۔
نکی گروپ کے چیئرمین پارس شہداد پوری نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی کورونا وائرس کے ویکسین لگوانے کیلئے اقدامات کیے ہیں اور ہمارا اسٹاف کورونا ویکسین لگوانے کیلئے کافی پرجوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کے استعمال سے جہاں ہمارے ملازمی خود کو محفوظ سمجھیں گے وہاں ہمارے صارفین کا اعتماد بھی بڑھے گا۔
سمانا گروپ کے سی ای او عمران فاروق کا کہنا ہے کہ ان کا گروپ نہ صرف اپنے اسٹاف کو کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب دے رہا ہے بلکہ یہ ٹرانسپورٹیشن کی سہولت بھی فراہم کررہا ہے ۔ اس کے علاوہ دفتری اوقات میں ان کو جانے کی اجازت بھی دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے سال میں اگر ہم نے سرگرمیاں بحال کرنی ہیں تو اس کا واحد حل کورونا ویکسینیشن ہیں جس کی مدد سے ہم یہ ممکن بنائیں گے کہ کورونا سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کر سکیں۔
ایلیکسیر گروپ کے سی ای او علی راؤ کہتے ہیں کہ جب انہیں ویکسین کی دستیابی کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے ایک دفتری میمو جاری کیا ، جس سے ملازمین کو جلد سے جلد کورونا ویکسین حاصل کرنے کی ترغیب دی ۔ ہم اسے مکمل کرنےکیلئےتمام ضروری وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
ابوظہبی میں موجود قومی کیریئر اتحاد ایئر ویز کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کا حصول ایک بہت ذاتی فیصلہ ہے لیکن بہت سارے ملازمین اسے وصول کرنے کے خواہشمند ہیں اور یہ گروپ اس عمل کو آسان بنانے کیلئے حکام کے ساتھ سخت محنت کر رہا ہے۔ ہم نے عملے کو بھی یقین دلایا ہے کہ ویکسین لگوانے یا نہ لگوانے کے فیصلے کا ان کے روزگار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تحاد ایوی ایشن گروپ کی نائب صدر میڈیکل سروسز اور سی ایس آر ڈاکٹر نادیہ بستاکی نے کہا اپنے اسٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہم نے ابوظبہی پہلے کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کیا جنہون نے ملازمین کو کورونا ویکسین لگوائے ہوں ۔
ویکسینیشن کے عمل سے ملازمین خود کو محفوظ سمجھتے ہیں اور کام کے دوران پراعتماد رہتے ہیں۔
Source : Khaleej Times







