متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ٹریفک کے جرمانوں میں 50 فیصد رعایت کی اسکیم میں 2 دن رہ گئے

خلیج اردو آن لائن:

راس الخیمہ کے رہائشی اب 2019 اور اس پہلے ٹریفک قوانین کی کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں میں فیصد ڈسکاؤنٹ کو حاصل کر سکتے ہیں، حکام نے اسکیم کو مزید 10 دنوں تک بڑھا دیا گیا۔
ٹریفک جرمانوں میں رعایت دینے کی اس اسکیم کا آغاز یکم ستمبر سے کیا گیا تھا اور یکم اکتوبر کو ختم ہونی تھی۔ تاہم اب اس اسکیم میں 10 دنوں کو اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یکم اکتوبر کو راس الخیمہ پولیس نے اسکیم میں اضافے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ اس اسکیم میں گاڑیوں کی ضبطگی کو فیصلے کو منسوخ کرنا بھی شامل ہے۔ لیکن خطرانک ڈرائیونگ کے باعث ہوئے جرمانوں کو اس اسکیم میں معاف نہیں کیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ” اس اسکیم سے لوگوں میں ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور جمع ہو چکے جرمانوں کو ادا کرنے کی ترغیب ملے گی”۔

اس اسکیم سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے؟
اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ڈرائیوروں کو جرمانے کی ادائیگی وزارت داخلہ کی اسمارٹ ایپ سے کرنی ہوگی۔

اور ڈرائیوروں کو قریبی سروس سنٹر جانا ہوگا اور وہاں سے بلیک پوائنٹ اپنے ڈرئیونگ لائسنس میں جمع کروانے ہوں گے تاکہ وہ الیکٹرونک طریقے سے ادائیگی کر سکیں۔

تاہم، خطرناک طریقے سے گاڑی چلانے، شور کرنے والے گاڑی چلانے، خطرناک طریقے ٹرک چلانے اور ٹریفک پولیس کے روکنے پر فرار ہونے کی صورت میں ہوئے جرمانوں پر ڈسکاؤنٹ نہیں دیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button