سپورٹسپاکستانی خبریں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری، دورے میں 2ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونئٹی میچز کھیلے گی

خلیج اردو : پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی باضابطہ طور پر تصدیق کردی، قومی ٹیم دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کردی، دورے میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔ ٹیسٹ سیریزآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں،

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچزماؤنٹ مانگنوئی اور کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹونٹی میچز آکلینڈ، ہملٹن اور نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 22 دسمبر کو نیپئر میں کھیلاجائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان 26سے 30 دسمبر تک پہلا ٹیسٹ میچ، ماؤنٹ مانگنوئی میں ہوگا،

کرائسٹ چرچ میں 3 تا 7جنوری دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا، پاکستان شاہینز ٹیم بھی قومی ٹیم کے ہمراہ دورہ نیوزی لینڈ پرجائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button