
خلیج اردو
دبئی: دبئی میں سرکاری شعبوں میں کام کرنے والے غیر ملکیون کیلئے ایک بچت اسکیم متعارف کرائی گئی تھی۔یہ اس کے بعد ہوا جب دبئی انٹرنیشنل فنانشل سنٹر نے کامیابی سے اس جیسا ایک اسکیم دوہزار بیس میں اپنے ملازمین کیلئے متعارف کرالیا تھا۔
بدھ کے روز اعلان کیے گئے اسکیم میں ملازمین کو ملازمت کے خاتمے پر فوائد کا ایک بہترین پیکج دیں گے۔یہ نجی شعبے کے کیمپنیوں کیلئے اختیاری رہے گا۔
یہ امید کی جاتی ہے کہ آنے والے دور مئں دبئی میں کمپنیوں کی جانب سے ایک محفوظ مالیاتی ماحول فراہم کیا جائے گا جو ملازمین کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے کارگر ہوگا۔
ڈی آئی ایف سی کی سپرویژن میں بورڈ آف ٹرسٹی اور انٹرنیشنل انوسٹمنٹ کمپنیاں ان بچت اسکیموں کی نگرانی کی ڈیوٹی سرانجام دے گی۔ اس میں ایسا گورننس سسٹم اپنایا جائے گا جس سے کارکردگی اور استعداد میں بہتری آئے گی۔
اس کا مقصد ملازمین کے فوائد میں خدمات فراہم کرنا اور دبئی میں ملاننگ اینڈ منجمنٹ سسٹم کو تعاون فراہم کرنا شامل ہے۔
اس سارے مرحلے کے بعد مقصد انسانی ترقی اور فلاح کے نظام کو بہتر بنانا شامل ہے۔
Source: Khaleej Times







