
خلیج اردو
دبئی: 45 سالہ ایشیائی باپ کو دبئی کی فوجداری عدالت نے تین مہینے قید کی سزا سنائی ہے۔ انہوں نے ایک لیز کنٹریکٹ کی فوٹوکاپی میں ردوبدل کیا تھا جس کو اپنے بیٹے کا ویزہ ری نیو کرنے کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔
پولیس اور استعاثہ عامہ کے مطابق ملزم نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کی اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس نے بیٹے کے رہائشی ویزہ کیلئے ایک شخص کی خدمات حاصل کی تھی۔
باپ کے مطابق جس شخص کی خدمات بیٹے کے رہائشی ویزہ کی ری نیول کیلئے لیں گئیں تھیں ، اسے اس نے بیٹے کا پاسپورٹ، اپنا شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے ہمراہ چھ سو درہم دیئے تھے۔
ملزم نے کہا کہ وہ نہیں جانتا تھا کہ اس مرحلے میں جعلی دستاویزات کا استعمال کیا جانے سے وہ لاعلم ہے۔ اسے نہیں پتہ کہ ردعبدل کرائے گئے فوٹوکاپی کو اس رجسٹریشن کے مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔
ویزہ کی درخواست کے مرحلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ جانتا تھا کہ رہائشی ویزہ کی تجدید کیلئے کرایہ نامہ درکار ہوتا ہے۔ وہ شارجہ میں رہائش پزیر ہے جبکہ ردوبدل کرائے گئے فوٹوکاپی میں لکھا تھا کہ وہ عجمان میں رہائش پزیر ہے اور اسے اس بارے میں علم نہیں تھا۔
عدالت نے اپنے فیصلہ میں لکھا ہے کہ نامعلوم شخص سے ایسی مدد لینے جس میں آپ کو علم نہ ہو کہ آپ کو جعلی دستاویزات فراہم کی جارہی ہے، یہ ایک جرم ہوسکتا ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ ملزم اس بات کے بارے میں خوب جانتا تھا اور اب جان بھوجھ کر لاعلم رہنے کا جھوٹ بول رہا ہے۔
عدالت نے ملزم کو تین ماہ قید کی سزا سنائی جسے پوری کرنے کے بعد اسے جلاوطن کیا جائے گا۔
Source: Khaleej Times







