متحدہ عرب امارات

پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی بگڑتی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا

خلیج اردو
پاکستان سمیت آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں شدید انسانی بحران پر مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ شدید موسم اور امدادی رسائی کی کمی کے سبب انسانی بحران میں اضافہ ہوا ہے اور تقریباً 19 لاکھ بے گھر افراد، خواتین اور بچوں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں۔

مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ اور خاص طور پر یو این آر ڈبلیو اے کی امدادی کوششوں کی تعریف کی گئی اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں امدادی اداروں کو بلا رکاوٹ کام کرنے دیا جائے۔ بیان میں غزہ میں فوری اور غیر مشروط انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا گیا اور اسرائیل پر پابندیاں ختم کرنے اور امدادی سامان کی فوری اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

بیان میں جنگ بندی کے تسلسل اور غزہ میں جنگ کے خاتمے کی حمایت کا اعادہ کیا گیا جبکہ فلسطینی عوام کے لیے باعزت زندگی اور ریاستی حق کی حمایت اور رفح کراسنگ دونوں اطراف سے کھولنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button