خلیج اردو 14 دسمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ہوٹلوں کی بکنگ کی شرح کتنی بلند رہے گی؟ ایسے میں جب ملک میں نئے سال کا جشن منانے کیلئے محض چند ہفتے رہ گئے ہیں۔ دبئی کے ہوٹل جو بیچز کے قریب ہیں یا شہر کے وست میں ہیں کو دسمبر ڈائنامکس کا سامنا ہے۔ موسم سرد تر ہوتا جارہا ہے اور اس میں بڑھتے ہوئے ڈیمانڈ ہوٹلوں کے مالکان اور مہمان نوازی شعبے سے جڑی دیگر آوٹ لیٹ کے مالکان کی خوشی کا سبب ہیں۔
اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ کوئی انتہائی لگژری ہوٹل ہے یا کوئی فور اسٹار ہے یا معقول کرایے کا حامل ہوٹل ، اگر اس میں کمرہ خالی ہے تو اس کو کرایے پر لیا جائے گا۔ دبئی میں مہمان نوازی کے شعبے میں انتہائی رش بڑھ گیا ہے۔
سال کے آخری آیام میں ، ہوٹل اپنے آخری آیام میں 90 فیصد صلاحیت پر پہنچ جاتے ہیں۔ اگر سب کچھ پلان کے مطابق ہو جائے تو یہ مکمل صلاحیت پر بک ہو جاتے ہیں۔
اس بار یہ تمام متاثر کن عوامل ہیں جو اتفاق سے اکٹھے ہو رہے ہیں – یعنی ایکسپو کے مہمانوں سمیت وہ لوگ جو دبئی میں آرام اور تفریح کیلئے آتے ہیں اور نئے سال کا استقبال کرتے ہیں ان کی وجہ سے ایک ساتھ مہمانوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ ایکسپو سائٹ دیکھنے والوں کی تعداد پہلے ہی 6.3 ملین سے تجاوز کر چکی ہے اور یہ ایک منصفانہ اندازہ ہے کہ ان میں سے ایک اچھی تناسب بیرون ملک سے ہوگی۔
تو دبئی کے ہوٹلوں کیلئے اس کا مطلب کیا ہے؟ کیا اس بار دسمبر کی ساری طلب غیر ملکی مہمانوں سے پر ہوگی؟ سیروسیاحت یا کاروباری مقاصد کیلئے آنے والوں سے ہوٹل بھر جائیں گے؟
انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 مہینوں میں پہلی بار اسٹیکیشن پیکجز کی اہمیت میں کمی آئی ہے۔ ہوٹل چلانے والے اپنی تمام تر توجہ شہر میں آنے والوں کو جگہ فراہم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
انلائن ٹریول ویب سائیٹس جیسے makemytrip.com اور booking.com صارفین کو فری کینسلیشن پالیسی دے رہے ہیں۔ انتظار کا وقت مشکل سے دو ہفتوں کا ہے اور زیادہ تر سیاح ایکسپو میں جانے کیلئے میٹرو کا سہارہ لیتے ہیں۔
ایسے میں آپ کیلئے مشورہ ہے کہ اپنے سفر کے پلان کو تیز کیجئے اور اپنے پلان میں تیزی لائیں ورنہ ایسا نہ ہو کہ ہوٹل بکنگ نہ ملے۔
Source : Gulf News







