خلیج اردو
14 دسمبر 2021
ممبئی : کرونا وائرس کے ہوتے ہوئے پارٹی کرنا خطرے سے خالی نہیں اور کرینہ کپور کو اس کا سبق مل گیا ہے کیونکہ وہ اور اس کی دوست امریتہ اروڑہ کرونا وائرس سے متائثر ہوئیں ہیں اور دونوں کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
پورے کرونا وباء کے دوران کرینہ نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ اس کے ترجمان نے میڈیا میں بتایا کہ جب بھی کرینہ گھر سے باہر نکلتی تھی تو وہ کافی احتیاط کیا کرتی تھی۔
اس بار بدقسمتی سے کرینہ اور امریتا میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب وہ اپنے چند دوستوں کے ہمراہ ڈنر پر گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق یہ کوئی بڑی پارٹی نہیں تھی لیکن ان میں سے ایک شرکت کرنے والے کو کرونا علامات تھے اور اس نے کھانا کر دوسروں میں اسے منتقل کیا۔اس شخص کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ پارٹی اٹینڈ نہیں کرنی چاہیے تھی۔
کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ان کے بچوں کا خیال رکھ دہے ہیں۔ کرینہ گھر پر قرنطینہ ہوئی ہے۔ میں نے اسے بتایا کہ بچوں کو میری طرف بھیج دیں ۔
ممبیئ میں سول انتظامیہ نے کرینہ کا گھر بند کر دیا ہے۔مڈیا رپورٹس کے مطابق دو مزید فلمی شخصیات میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
Source : Khaleej Times







