
خلیج اردو
امریکی عدالت نے میٹا اور گوگل پر اپنے پلیٹ فارمز کے ڈیزائن کے باعث صارفین کو عادی بنانے کے الزام میں 60 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ لاس اینجلس کی عدالت میں ایک 20 سالہ خاتون کی درخواست پر سنایا گیا، جس نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان پلیٹ فارمز کے ڈیزائن نے اسے کم عمری میں ہی ایپس کا عادی بنا دیا تھا۔
عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنیوں کے ڈیزائن کو صارفین کے رویے پر اثر انداز ہونے والا قرار دیا اور جرمانہ عائد کیا۔
فیصلے کے بعد میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ لاس اینجلس کی عدالت کے اس حکم کے خلاف اپیل دائر کرے گا، جبکہ گوگل کی جانب سے بھی ممکنہ قانونی کارروائی کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ڈیزائن اور صارفین کی ذہنی صحت کے درمیان تعلق پر ایک اہم نظیر بن سکتا ہے۔







