پاکستانی خبریں

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر مراد سعید کو نااہلی کا سامنا، الیکشن کمیشن نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر ڈی نوٹیفائی کر دیا

خلیج اردو
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر مراد سعید کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مراد سعید کو آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا، جو کسی بھی رکن اسمبلی کی سزا کی بنیاد پر نااہلی سے متعلق ہے۔

یہ فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے اس حکم کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں مراد سعید کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ان کی سینیٹ رکنیت برقرار نہیں رہ سکی۔

سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، اور ماہرین کے مطابق اس سے نہ صرف سینیٹ کی موجودہ صورتحال بلکہ مستقبل کی سیاسی صف بندیوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button