
خلیج اردو: دبئی کی عدالت نے اپنے آبائی وطن سے واپس امارات لوٹنے والے ایک ایشیائی کارکن سے اس کے بیگ میں منشیات کے ساتھ پکڑے جانے پر 10 سال قید اور 50,000 درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ سزا پوری کرنے کے بعد اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔
ملزم نے دعویٰ کیا کہ منشیات اسکے کسی اور ہم وطن کی ملکیت ہیں،۔
گزشتہ دسمبر میں، دبئی ایئرپورٹ پر ایک کسٹم انسپکٹر کو شبہ ہوا کہ ایک مسافر کے بیگ میں غیر معمولی مواد بھرا ہے۔ اس کے بعد اس نے کارکن کو معائنہ کے شعبے کے حوالے کر دیا۔ ملزم نے پھر اعتراف کیا کہ وہ منشیات لے کر جا رہا تھا جو کسی اور کی تھی۔