متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ابوظبہی نے اپنے گرین لسٹ کو اپڈیٹ کر دیا

خلیج اردو
23 اپریل 2021
ابوظہی : ابوظبہی کے محکمہ سیاحت اور ثقافت ڈی سی ٹی نے سفری سہولیات کے حوالے سے گرین لسٹ کی اپڈیٹڈفہرست جاری کی ہے۔

گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو ابوظہبی میں لینڈنگ کے بعد لازمی قرنطینہ سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور ابوظہبی ایئرپورٹ پہنچنے پر صرف پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہوگی۔

بین الاقوامی ترقی کی بنیاد پر ’گرین لسٹ‘ میں شامل ممالک کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ اس فہرست میں شامل ہونا متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے عالمی صحت اور حفاظت کے سخت معیار سے مشروط ہے۔

اس فہرست کا اطلاق صرف ان ممالک پر ہوتا ہے جب شہری شہریت کے بجائے وہاں سے بطور مسافر آرہے ہوں۔

اس فہرست میں آسٹریلیا ، بھوٹان ، برونائی ، چین ، کیوبا ، گرین لینڈ ، ہونغ کانگ ، آئس لینڈ ، اسرائیل ، جاپان ، موروشز ، مراکش ، نیوزی لینڈ ، پورتگال ، سعودی عرب ، روس ، سنگاپور ، ساؤتھ کوریا ، تائیوان ، تاجکستان ، امریکہ ، برطانیہ ، ازبکستان ، سویزرلینڈ شامل ہیں۔

اس فہرست کے حوالے سے مزید معلومات www.visitabudhabi.com پر حاصل کی جا سکتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button