
خلیج اردو
23 اپریل 2021
اوٹاوا : کینیڈا نے جمعرات کو ہندوستان اور پاکستان سے آنے والی مسافر پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزرا نے مشترکہ ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان سے آنے والی تمام تجارتی اور مسافر پروازوں کو روک دیا جائے گا۔ تاہم ، کارگو پروازیں جاری رہیں گی ۔
یہ پابندی بھارت میں بڑھتے ہوئے کرونا کیسز اور کورونا وائرس کے تغیرات کے خدشات سے نمٹنے کیلئے عائد کی جارہی ہے۔ وزرا نے کینیڈا کے شہریوں سے بھی غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔
وزراء نے مزید کہا کہ 30 دن کی مدت کا فیصلہ بھارت اور پاکستان میں وبا کی صورتحال کے مطالعہ کے بعد کیا گیا تھا۔
بیرون ملک سے کینیڈا پہنچنے والے مسافروں کو کرونا وائرس کے پہلے سے بورڈنگ ٹیسٹ آمد کے وقت ہونے والے ٹیسٹ اور حکومت کی جانب سے 14 دن کے وقفے سے متعلق مدت سے گزرنا پڑتا ہے۔
Source : Khaleej Times