
خلیج اردو
23 اپریل 2021
پلگھر : جمعہ کے روز صبح کے وقت ممبئی کے دور آفتادہ علاقے ویرار میں ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق آگ ویجے والباح اسپتال میں لگی جہاں کرونا کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ میڈیا رپروٹس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔
Maharashtra: Fire breaks out at a COVID Center in Vasai of Palghar district. Affected patients are being shifted to nearby hospitals. Details awaited. pic.twitter.com/QfclEgBvvj
— ANI (@ANI) April 23, 2021
مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے آگ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ بدھ کے روز ناسک کے ایک اور اسپتال میں دو درجن سے زیادہ مریضوں کی موت آکسیجن ٹینک کی خرابی کے باعث ہوئی تھی ۔
اسپتال میں لگ بھگ 160 کے 60 مریضوں کی حالت تشویشناک تھی جن کو آکسیجن کی ضرورت تھی۔
ہندوستان کے بڑے شہروں کے بیشتر اسپتالوں میں بڑے پیمانے پر رش کے ساتھ ایسی آفات کے بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔ ملک میں بڑی سطح پر آکسیجن سلینڈر کی ضرورت ہے ۔ مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے سے یہ ضرورت مستقل طور پر بڑھ رہی ہے۔
Source : Khaleej Times