
خلیج اردو
23 اپریل 2021
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے تین ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا ہے جو بے ہنگم گاڑی چلارہے تھے اور کرتب دیکھا رہے تھے اور دیگر نوجوان لوگ اسے دیکھ رہے تھے۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کی شام تین نوجوان خطرناک طریقے سے گاڑی چلارہے تھا اور العین کے علاقوں میں صبح تک ایسے ہی بے ترتیب گاڑی چلاتے رہے اور عوامی مقامات میں دیگر افراد کیلئے خطرہ بنتے رہے۔
#أخبارنا | #شرطة_أبوظبي تضبط مستهترين لسلوكهم الطائش والقيادة بطريقة متهورة "فجريات"https://t.co/YTCMCBQ9sZ pic.twitter.com/JLxv2vTSBO
— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) April 22, 2021
پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے علاوہ ان نوجوانوں نے سڑک پر کرتب پیش کرتے ہوئے دوسروں کو جمع ہونے اور تماشہ دیکھنے کی دعوت بھی دی تھی اور لوگوں کو جمع کیا تھا جو کرونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے۔
تینوں کو گرفتار کرکے ان الزامات کےساتھ پبلک پراسیکوشن کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔
ابوظہبی پولیس میں سینٹرل آپریشنز سیکٹر کے ڈائریکٹر میجر جنرل احمد سیف بن زائتون المحیری نے کہا کہ لاپرواہ لوگوں کے خلاف قانون کو لاگو کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں ہوگی ۔ ایسے لوگوں سے سختی سے نمٹا جائے گا جو اپنی جانوں اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
یہ لاپرواہ ڈرائیور مادی اور نفسیاتی نقصان کا باعث ہیں۔ وہ راہگیروں میں خوف و ہراس پھیلاتے ہیں اور ان کی حفاظت کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فورس انہیں پکڑ کر ان کی گاڑیاں ضبط کرے گی اور قانونی کارروائی کیلئے انہیں عدالتی حکام کے حوالے کرے گی۔
المحیری نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بے ہنگم ڈرائیونگ سے باز رہیں اور سڑکوں پر خطرناک کرتب اور ریسنگ نہ کریں۔
والدین کو بتایا گیا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے بچوں کے طرز عمل پر نظر رکھیں اور انہیں ٹریفک قوانین اور ضوابط کی پاسداری کی اہمیت کے بارے میں سکھائیں۔
پولیس کے مطابق اس طرح سے گاڑی چلانا جس سے ڈرائیور کی زندگی یا دوسروں کی جان ، یا گاڑی کو اس انداز میں چلایا جائے جس سے سرکاری یا نجی سہولیات کو نقصان پہنچے ، اس پر 2 ہزار جرمانہ لگایا گیا ہے اور ڈرائیور کے لائسنس پر 23 سیاہ پوائنٹس لگائے جاائیں گے۔ ایسے میں گاڑی کو 60 دنوں کیلئے ضبط کیا جائے گا اور اسے چھڑانے کیلئے 50 ہزار درہم کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
Source : Khaleej Times