متحدہ عرب امارات

300 مسافر ایئرپورٹ چھوڑ کر بھاگ گئے جب انہیں کرونا ٹیسٹ کرانا کا کہا گیا

خلیج اردو
23 اپریل 2021
سلچر : 300 مسافروں نے بدھ کے ایئرپورٹ سے اس وقت فرار اختیار کی جب انہیں ایئرپورٹ پر اتارنے کے بعد کرونا ٹیسٹ کرونا کیلئے کہا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھاگنے والوں کی نشاندہی کی جاری ہے اور ان کو گرفتار کیا جائے گا۔

کیچار ڈسٹرکٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمت ستواں نے میڈیا کو بتایا کہ 6 مختلف طیاروں میں سوار ملک کے مختلف حصوں سے کل 690 مسافر ہوائی اڈے پر پہنچے۔

عہدیدار نے بتایا کہ ان مسافروں کا ہوائی اڈے اور قریبی ٹکول ماڈل اسپتال میں کرونا ٹیسٹ کرایا جانا تھا تاہم ان میں بہت سے مسافروں نے انتشار پیدا کیا اور بگھدڑ مچنے کے بعد 300 افراد یہاں سے ٹیسٹ کیے بغیر فرار ہوئے۔

آسام ریاست کیحکومت نے ریاست میں آنے والے تمام ہوائی مسافروں کیلئے فری ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا ہے اور 500 روپے میں کرونا ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔

690 مسافروں میں سے 189 کے ٹیسٹ کیے گئے اور چھ وائرس سے متاثر پائے گئے۔ ستوان نے بتایا کہ متعدد افراد کو ٹیسٹنگ سے استثنیٰ دیا گیا تھا کیونکہ وہ پڑوسی ریاستوں جیسے منی پور ، میزورم اور تریپورہ کے مسافر تھے۔

آسام کی حکومت نے بدھ کی شب اعلان کیا تھا کہ باہر سے آنے والے تمام لوگوں کو سات دن لازمی طور پر گھر میں قرنطینہ ہونا پڑے گا کیونکہ ریاست میں 2،29،138 افراد کرونا سے متائثر اور ہلاکتوں کی تعداد 1150 ہو گئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button