عالمی خبریں

دو رہائشی عمارتوں کے درمیان بنائے جانے والے دنیا کے سب سے پہلے ٹرانسپیرنٹ سوئمنگ پول کا افتتاح مئی میں ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن:

لندن میں بنایا جانے والے دنیا کا سب پہلا ٹرانسپیرنٹ اسکائی پول مئی میں عام عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق مکمل طور پر ٹرانسپیرنٹ (شفاف) پول ایمبیسی گارڈنز کے علاقے میں دو رہائشی عمارتوں کے درمیان بنایا گیا ہے۔ اس پول میں تیراکی کرنے والوں کو ایک ایکویریم میں تیراکی کرنے جیسا احساس ہوگا۔

یہ پول 25 میٹر لمبا ہے۔ اور جن رہائشی عمارتوں کے درمیان 35 میٹر کی بلندی پر یہ پول تعمیر کیا گیا ہے، ا ن عمارتوں کے رہائشی اس پول کے زریعے تیر کر ایک عمارت سے دوسری عمارت تک جا سکتے ہیں۔ اس پول میں پانی کا وزن 375 ٹن ہوگا۔

مزید برآں، اس پول سے پارلیمنٹ، لندن آئی، اور لندن کے سٹی اسکالئی لینڈ کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

پول امریکہ میں تیار کیا گیا ہے اور اس کے بعد اس لندن لایا گیا۔

جن دو عمارتوں کے درمیان یہ سوئمنگ پول نصب کیا گیا ہے ان عمارتوں میں نقل و حرکت پر کسی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

کیونکہ پول کی ساخت عمارت میں ہونے والی نقل و حرکت کو برداشت کرنے کی سکت رکھتی ہے۔ اور پول مکمل طور پر دونوں عمارتوں سے نہیں جڑا گیا۔

پول کی افتتاحی تقریب کورونا وبا کی وجہ سے معطل کر دی گئی تھی۔ لیکن اب مئی میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں ریڈیو کے میزبان اور ڈی جے رومن کیمپ میزبانی میں ایک لائیو اسٹریم پیش کی جائی گی اور ایکواباٹکس سوئمنگ ٹیم اپنی پرفارمنس پیش کرے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button