خلیج اردو
22 نومبر 2020
دبئی: کیا آپ جانتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں جہاں پولیس جرائم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے وہاں عوام کا کتنا بڑا کردار ہو سکتا ہے؟ اظہبی پولیس کے ایک اعلی افسر کے مطابق متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں نے فون کے ذریع فراڈ اور آن لائن دھوکہ دہی کو روکنے میں سب سے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
آفیسر نے بتایا کہ عوام صرف مشکوک فون کالز یا ٹیکسٹ میسجز کا جواب دینا چھوڑ دیں اور اپنے بینک کی تفصیلات بتانے سے گریز کریں تو کافی حد تک انلائن فراڈ کو کم کیا جا سکتا ہے۔
ایک مقامی ٹیلی وژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ابو ظہبی پولیس کے محکمہ برائے جرائم کے تفتیشی ڈائریکٹر کرنل ڈاکٹر سالم ہوائیل الامری نے کہا کہ فراڈ کےمتاثرین کو سب سے پہلے معاملہ کی اطلاع پولیس کو دینی ہے۔
اگر کسی کو شبہ ہے کہ انہوں نے غلط لوگوں کو ذاتی تفصیلات دے دی ہیں یا اگر ان کا نقد جعلسازی سے نکالا گیا ہے یا اسے منتقل کیا گیا ہے تو اسے اپنے بینک کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں 8002626 پر ایمن سروس پر فون کرکے پولیس کو آگاہ کرنا چاہئے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار جب پولیس کو دھوکہ دہی کے بارے میں تفصیلات ملتی ہے تو پولیس تفتیش شروع کردیتی ہے۔
ابوظہبی پولیس اکثر رہائشیوں کو انتباہ جاری کرتی آ رہی ہے کہ شہری فون کالز اور ایس ایم ایس کے ذریعے مشتہر ہونے والی جعلی نقد انعامات نہ وصول کریں۔ پولیس کی جانب سے رہائشیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی بینک کی تفصیلات کسی کو نہ بتائیں۔
Source: Khaleej Times







