متحدہ عرب امارات

دبئی میں جعلی مساج ڈیٹ پر بلا کر غیر ملکی باشندے کے ساتھ بڑا فراڈ ہو گیا

خلیج اردو
22 نومبر 2020
دبئی: فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ ایک شخص کو مساج کی ڈیٹ تک للچانے کے بعد چھ افراد پر دبئی کی ابتدائی عداکت میں فراد جرم عائد کر دیا گیا ، ان میں تین مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔

عدالتی سرکاری دستاویزات کے مطابق نائیجیرین غیر ملکی 6 افراد جن کی عمریں 23 سے 36 سال کے درمیان ہیں نے متائثرہ شخص کو پکڑ لیا اور اس کے بینک کارڈ لوٹ لئے اور ڈیڑھ 50 ہزار درہم نکال لیں اور دیگر خریداری بھی کی۔

واقعہ 11 اگست کو پیش آیا تھا اور اس کی اطلاع الرفا پولیس اسٹیشن میں ہوئی تھی۔ چھ ملزمان جو حراست میں ہیں ان پر ڈکیتی ،غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھنے، متائثرہ شخص کو مجرمانہ دھمکیاں جاری کرنے اور دوسروں کے بینک کارڈ کے غیر قانونی استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

42 سالہ اردنی جو متائثرہ فریق ہے ، نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ کس طرح مساج کے لئے ایک عورت سے ملنے کے لئے ال رفاح کی ایک عمارت میں گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں فیس بک پر اس کے پیج پر آگیا تھا۔ جب میں اس ایڈریس پر گیا جس نے اس نے مجھے واٹس ایپ پر بھیجا تو دروازہ کھولنے والی کوئی اور خاتون تھی اور تب مجھ پر چھ سے زیادہ افراد نے حملہ کیا۔

گروہ نے اسے تولیہ سے باندھ کر اس کا موبائل فون اور بٹوے چھین لیے جس میں 400 درہم رقم تھے اور متائثرہ شخص کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے بعد بنک کا پن معلوم کرنے کا کہا۔

کارڈز سے تھوڑی ہی دیر بعد 50،000 رقم نکالی گئیں ۔ گروہ نے میری اس عورت کے ساتھ ہونے والی گفتگو ڈیلیٹ کی اور مجھے اپنا فون واپس کردیا۔ نقد رقم لینے کے بعد میرا بٹوہ بھی واپس کیا اور اس جگہ سے چلے گئے۔

پولیس کے ایک لیفٹیننٹ نے تفتیشیی کو بتایا کہ انہوں نے شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا۔ ہم نے اس علاقے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی۔ 18 اگست کو ، ہم نے ان میں سے تین کو الرفا علاقے میں گرفتار کیا۔ ان میں سے ایک نے فلیٹ کرائے پر لینے کا اعتراف کیا جب کہ اس کے ساتھیوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے متاثرہ شخص کو وہاں دھمکیوں میں اس کا پیسہ لینے کا لالچ دیا۔20 اگست کو پولیس نے باقی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان سب نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا۔

مقدمے کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button