متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں داخلے کے لیے کن رہائشیوں کو کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط سے چھوٹ حاصل ہے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کچھ رہائشیوں کو ابوظہبی میں داخل ہونے کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اور ان رہائشیوں پر ابوظہبی میں داخل ہونے کے بعد قیام کے دوران چوتھے اور آٹھویں روز ٹیسٹ کروانے کی بھی پابندی نہیں ہوگی۔

درج ذیل رہائشیوں کو ابوظہبی میں داخلے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی سے چھوٹ حاصل ہے:

وہ رہائشی جنہوں کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز میں بطور رضاکار ویکسین لگوا رکھی اور دوسرے وہ رہائشی جنہوں نے ویکسینیشن پروگرام کے تحت ویکسین لگوا رکھی ہے انہیں ابوظہبی میں داخلے کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، انکی الحسن ایپ پر گولڈ اسٹار یا حرف ای فعال ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ یاد رہے کہ ابوظہبی میں داخلے کے لیے نئے قوانین کے مطابق باقی تمام افراد کو ابوظہبی میں داخلے سے 48 گھنٹے پہلے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ حاصل کرنا ہوگی۔ اور انہیں ابوظہبی میں داخل ہونے کے چوتھے اور آٹھویں روز بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

مزید برآں، ابوظہبی میں داخلے کے لیے ڈی پی آئی ٹیسٹ کی منفی رپورٹ بھی قابل قبول ہے۔ جو کہ داخلے سے 24 گھنٹے پہلے حاصل کرنا ہوگی۔ اور ڈی پی آئی ٹیسٹ کے حامل افراد اس ٹیسٹ کو ایک ہی بار داخلے کے لیے استعمال کر سکتےہیں اور انہیں ابوظہبی میں قیام کے دوران تیسرے اور ساتویں روز پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button