خلیج اردو آن لائن:
ایمریٹس سکولز اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یو اے ای کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سال 2021-22 کے لیے غیر اماراتی باشندوں کے بچوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ 4 اپریل سے 15 اپریل کے درمیان شروع ہوگا۔
رجسٹریشن 12ویں جماعت تک کی جائے گی۔ تاہم، کنڈرگارٹن اور کے جی 1 اور 2 میں داخلے صرف امارتی بچوں کو دیے جائیں گے۔ لیکن ابوظہبی کے دور دراز کے علاقوں میں رہائش پذیر رہائشیوں کو اس پابندی سے استشنیٰ دی گئی ہے۔
ان اسکولوں میں داخلے کے لیے درج ذیل شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے:
اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے گئے سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ کے جی 1 میں داخلے خواہشمند بچوں کی عمر 4 سال جبکہ کے جی 2 میں داخلے کے لیے عمر کی حد 5 سال ہے۔ اور اسی طرح سے گریڈ 1 میں داخلے کے لیے عمر کی حد 6 سال سے 8 سال کے درمیان ہے۔
اس کے علاوہ داخلے کے خواہشمند بچوں کو نمایاں کارکردگی کا حامل ہونا چاہیے۔ جیسا کہ انکے گریڈ 85 فیصد سے کم نہ ہو یا انگلش، ریاضی اور عربی میں گریڈ ایک جیسے ہونے چاہیے۔
اس کے علاوہ ان اسکولوں میں داخلے کے لیے ضروری ہے کہ بچے اسکول کے علاقے میں ہی رہائش پذیر ہوں، رجسٹریشن پراسیس کی ڈیڈ لائن پر عمل کرنے علاوہ محکمہ تعلیم کی دیگر شرائط پوری کرنی ہوں گیں۔
مزید برآں، ان اسکولوں میں یواے ای کے رہائشیوں کے بچوں کی تعداد رہائشیوں کی کل تعداد کے 20 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ اور رہائشیوں کے بچوں کے لیے اسکول کی ٹیوشن فیس پورے تعلیمی سال کے لیے 6 ہزار درہم رکھی گئی ہے۔
Source: Khaleej Times







