خلیج اردو آن لائن:
سال 2021 میں شب اسرا والمعراج کے دن متحدہ عرب امارات کے نجی اور سرکاری سیکٹر میں سرکاری چھٹی نہیں ہوگی۔
یہ فیصلہ سال 2019 میں یو اے ای کی کیبنٹ کی جانب سے کیئے گئے فیصلے کے مطابق ہے جس میں یو اے ای کے نجی اور سرکاری شعبوں میں سرکاری چھٹیوں کو متحد کیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد سے یو اے ای کے سرکاری شعبوں کو اتنی ہی چھٹیاں دی جاتی ہیں جتنی چھٹیاں نجی شعبے میں دی جاتی ہیں۔ اور اس فیصلے کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے نجی اور سراکاری شعبوں کے میں ایک جیسا تسلسل قائم ہے۔
یو اے ای حکام کی جانب سے جاری کردہ سرکاری چھٹیوں کی فہرست میں اسراء والمعراج کو سرکاری چھٹی میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اور گزشتہ دو سال سے ایسا ہی چل رہا ہے۔ اور سال شب معراج 11 مارچ 2021 بروز جمعرات کو آئے گی اور اس دن سرکاری چھٹی نہیں ہوگی۔
اس کے بعد اگلی سرکاری چھٹی عید الفطر کے موقع پر ہوگی۔
شب اسراء والمعراج کیا ہے؟
شب اسراء والمعراج ہر سال اسلامی کلینڈر کے حساب ماہ رجب کی 27 تاریخ کو منائی جاتی ہے۔ مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق اس رات پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ نےایک ہی رات جنت کا سفر کیا تھا۔ اس رات مسلمان نفلی عبادت کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس رات کی عقیدت کے احترام میں متحدہ عرب امارات میں بھر میں شراب اور دیگر مشروبات کی فروخت پر پابندی عائد ہوگی۔ جو 10 مارچ کی شام 6 سے شروع ہوکر 11 مارچ کی رات 7 بجے تک جاری رہے گی۔
Source: Gulf News







