خلیج اردو: ابوظہبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اپنے دوست کا انتظار کرتے ہوئے چار ہندوستانی کارکنوں نے سکریچ کارڈ گیم میں 50,000 درہم جیت لئے۔
تھروپتی بھیمراجو، گوپی ٹوٹی، رمیش انادورائی اور تھروپتی ونگا پلی جیک پاٹ کے خوش قسمت فاتح ہیں۔
دوستوں نے اتفاق سے انتظار کرنے کے بجائے ڈریم آئی لینڈ کے اسٹور پر جانے کا فیصلہ کیا اور اسکریچ کارڈ گیم میں دلچسپی لینے لگے۔ ڈریم آئی لینڈ متحدہ عرب امارات کا پہلا آن لائن آرکیڈ گیم کے ساتھ ساتھ فزیکل اسکریچ کارڈ اسٹور ہے۔
چاروں دوستوں نے اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور 50 درہم کے ‘لکی 7’ سکریچ کارڈ خریدنے کے لیے رقم جمع کی۔
وقت بھی ان ہندوستانی کارکنوں کے حق میں تھا، سو انہوں نے 50,000 درہم نقد انعام جیت لیا۔
جیک پاٹ جیتنے پر گوپی ٹوٹی نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ فتح کے لمحے کو شیئر کرکے خوش ہیں۔