متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ابوظبہی کی حکومت نے کام کی جگہ پر سختیوں کے حوالے سے نرمی کر دی

خلیج اردو
26 مئی 202
دبئی : ابوظبہی کی حکومت نے کام کی جگہ پر ملازمین پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ 30 مئی سے دفاتر میں 60 فیصد تک استعداد کی اجازت ہوگی۔

فروی میں حاضری 30 فیصد تک کم کر دی گئی تھی جو اب بڑھا کر 60 فیصد تک کر دی گئی ہے۔

منگل کو ابوظبہی ایمرجنسی کرائسزاینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے کام کی جگہ پر حاضری میں ملازمین کی تعداد 60 اضافی کیا ہے۔

کمیٹی نے 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ملازمین کیلئے یا جن میں مہلک بیماریاں ہوں ، کیلئے گھر سے کام کرنے کی اجازت دی ہے۔

گھروں سے کام ان کیلئے بھی ہے جو معزور ہیں ، حاملہ خواتین ہیں یا جن کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہوں یا جن کے بچے گریڈ 10 سے کم کی کلاس میں پڑھ رہے ہیں۔

غیر مقابل ملازمین کو ہفتہ وار ٹیسٹ کرنا چاہئے جبکہ وہ ٹیکے لگانے والے جن کو کم سے کم 28 دن پہلے اپنی دوسری خوراک ملی ہے وہ لازمی طور پر ماہانہ ٹیسٹ کریں تاکہ وہ کام کی جگہ میں داخل ہونے کے اہل ہوں۔

جن افراد کو ویکسین دیئے گئے ہیں جن کے الہسن ایپلیکیشن پر (گولڈ اسٹار یا ای نشان ہو ) وہ ان ٹیسٹوں سے مستثنیٰ ہے۔

ملازمین کو کام کی جگہ پر داخل ہونے کیلئے لازمی طور پر پی سی آر ٹیسٹنگ کے اخراجات تمام افراد کو برداشت کرنا ہوں گے۔ ویکسینیشن استثنیٰ کی سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو قیمت ادا کرنے سے مستثنیٰ حاصل ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button