متحدہ عرب امارات

پن سے لکھی گئی 17 ابواب پر مشتمل ناول کے چرچے ہر سوں

خلیج اردو
15 مارچ 2021
ابوظبہی : ابوظبہی کے ایک اسکول میں استازہ اور طلباء نے 17 ابواب پر مشتمل ایک ناول لکھا ہے جو کرونا وائرس کی عالمی وباء سے متعلق ہے۔

دی سٹی کے نام سے ایک پراسرار تھریلر ناول کو اسٹاف کے 6 ارکان اور 11 طلباء نے ملکر لکھا ہے جو برٹش انٹرنیشنل اسکول ابوظبہی میں ورچوئل اسکولنگ سے متعلق اپنا تجربہ بیان کررہے ہیں۔ ایک اور اسٹوڈنٹ نے اس کیلئے آرٹ ورک مکمل کیا ہے۔

اسکول میں موجود اسکینڈری لیول کے ایک انگریزی معلم نے اس کی شروعات کی اور 6 مہینوں میں ناول لکھا گیا اور مکمل کیا گیا۔ یہ کتاب اب اسکول کی ویب سائیٹ پر موجود ہے۔ اس کی مختلف کاپیاں چھپ چکی ہیں اور اسکول کی لائبریری میں موجود ہیں۔

دی سٹی 45 صفحات پر مشتمل ہے جس کے 17 ابواب ہیں اور ہر ایک 1000 سے 2000 الفاظ پر مشتمل ہے۔

کتاب کے اسٹیشنر کا کہنا ہے کہ انلائن تعلیم کے دورانیے میں بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو کس طرح ٹائپ کرنے کے بارے میں ساتھیوں سے بات چیت کے بعد شروع ہوئی تھی اور اس کا نتیجہ میری توقعات سے تجاوز کر گیا ہےاور اج پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مل کر کام کیا جائے تو دنیا کا کوئی بھی کام ناممکن نہیں۔۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button