
(خلیج اردو ) شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے پولیس کی مدد کرنے پر عرب خاتون کا شکریہ ادا کرنے کے لئے فون کیا۔ فون پر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور عرب خاتون کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔
عرب خاتون العین کی رہائشی ہے جو پولیس چیک پوسٹ پر معمور اہلکاروں کو مفت کھانا پہنچاتی ہے جس پر ابوظہبی کے ولی عہد نے انہیں فون کیا اور اس کی تعریف کرتے ہوئے کار خیر قرار دیا ۔ شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ آپکی خدمت بے مثال ہے جس پر ہمیں آپ پر فخر ہے ۔
شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی لیڈر شپ اور معاشرہ ملک کے لئے اٹھائے گئے اچھے اقدامات کی متعرف رہے گی ۔
۔
یاد رہے کہ عرب خاتون گوبعشہ العین میں سماجی کاموں کی وجہ سے جانی جاتی ہے اور وہ کافی عرصہ سے پولیس اہلکاروں میں مفت کھانا تقسیم کرتی ہے ۔
Source : Gulf News






