خلیجی خبریں

کویت میں پاکستانی شخص 60 جالی ویزے فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار

پاکستانی شخص نے 60 ویزے 20 ہزار کویتی دینار پر فروخت کئے

(خلیج اردو ) کویت میں پاکستانی نژاد شخص کو کویت کے 60 جالی ویزے فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔پاکستانی شخص نے 60 ویزے 20 ہزار کویتی دینار پر فروخت کئے ۔ مذکورہ شخص نے ویزے ایک ایجنسی کے ذریعے فروخت کئے ۔

کویت کے سیکورٹی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ٹریولر ایجنسی نے پولیس کو شکایت درج کی کہ ایک شخص نے جالی ویزے فروخت کئے جس پر ایجنسی کا ٹریول لائسنس منسوخ کردیا گیا ۔ فراڈ کی نشاندہی اس وقت ہوئی جب ویزے رینیول کے لئے حکام کے پاس آئے ۔ حکام نے جانچ کی تو ان ویزوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا جس پر ویزے منسوخ کردیئے گئے ۔یہ ویزے 60 بھارتی خواتین ورکرز کو جاری کئے گئے تھے ۔

یاد رہے کہ کویت حکومت نے 13 مارچ سے ویزوں کی رینیول پر پابندی لگائی ہوئی ہے مگر جب یہ ویزے حکام کے پاس لائے گئے تو معلوم ہوا کہ یہ جالی ویزے ہیں ۔ جس کے بعد ایک تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی جنہوں نے تحقیقات شروع کی ۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص ویزوں کے فراڈ میں ماہر ہے اور پولیس نے اسکو گرفتار کرنے کے لئے لائے عمل تیار کرنا شروع کردیا ۔ پولیس نے جلد ہی اس کے ٹھکانے کا سراخ لگا لیا جس کے بعد اسکو گرفتار کرلیا گیا ۔

خیال رہے کہ کویت میں ویزوں کھ فراڈ کا یہ پہلا کیس نہیں بلکہ 2016 میں بھی دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جو رہائشی ویزوں کو پیسے لے کر رینیو کرتے پکڑے گئے تھے ۔2013 میم میں بھی چار افراد کو رہائشی ویزے 1500 کویتی دینار میں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button