(خلیج اردو ) ابو طہبی پولیس نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں ایک شحص کو خطرناک انداز میں سڑک کراس کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے جس سے ڈرائیوروں میں ہلچل مچا کر پیدا کر دی ۔
لیفٹنٹ کرنل محمد سلیم آل شیہی ٹریفک کنٹرول سیکشن چیف نے کہا ہے کہ شہری سڑک کراس کرتے وقت متعین جگہوں پر سڑک پار کرے ناکہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر جگہ پر سڑک کو پار کریں ۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شحص پیڈسٹرن کراسنگ کو استعمال نہ کرتے ہوئے سڑک کراس کر رہا ہے ۔ اس واقع کے بعد پولیس نے لوگوں کو پیغام جاری کیا ہے کہ سڑک کراس کرتے وقت پیڈسٹرن کا استعمال کریں یا پل اور ٹنلز کا استعمال کیا کرے ۔
پولیس نے موٹر سائکل سواروں کو بھی خبر دار کیا ہے کہ پیدل سڑک کراس کرنے والی جگہوں پر سپیڈ آہستہ رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے ۔
Source :Gulf Today







