
( خلیج اردو ) ابوظہبی کے رہائشیوں کے لئے حکومت نے مفت علاج کا اعلان کیا ہے جو تین مہینوں تک جاری رہے گا ۔ یہ اعلان کرونا وائرس کی وجہ عام بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے علاج میں تاخیر کی وجہ سے کیا گیا ہے تاکہ عام بیماریوں میں مبتلا مریض اپنا ٹھیک علاج کروا سکے ۔ ابوظہبی حکومت نے یہ سہولت ‘مان ٹوگیدر وی آر گوڈ’ پروگرام کے تحت محکمہ صحت کے اشتراک سے شروع کیا ہے تاکہ کویڈ 19 وباء کی وجہ سے شہریوں کے صحت کو درپیش مسائل حل کئے جا سکے ۔
شہری 8003088 پر کال کرکے اپوائٹمنٹ لے سکتے ہیں جن کے لئے ابو ظہبی میں 8 مراکز پر مفت علاج کے سہولیات مہیا کئے گئے ہیں ۔ ان میں برجیل اسپتال، میدوئر ابو ظہبی، ایل ایل ایچ آل این ، میدوئر آل این ، لائف کیئر اسپتال مسفحہ ،لائف کیئر اسپتال بنی یاس اور برجیل اوسس میڈیکل سنٹر مدینیت زید شامل ہیں ۔
اس پروگرام سے وہ شہری بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے پاس نیشنل ہیلتھ انشورنس کمپنی کا میڈیکل کارڈ ‘ دامان ‘نہیں ہے ۔پہلے یہ سہولت صرف دامان انشورنس کارڈ رکھنے والوں کے لئے مختص تھی مگر اب اس سے وہ رہائشی بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جنکا انشورنس کارڈ کسی اور کمپنی کا ہے یا انکے انشورنس کارڈ کا معیاد ختم ہوچکا ہے ۔
وہ مریض جنکو امراض قلب ہائی بلڈ پریشر شوگر استما اور دیگر بیماریاں ہو وہ بھی اس پروگرام کے تحت مفت اعلاج کروا سکتے ہیں ۔ تمام مریضوں کو ٹرانسپورٹ کے ساتھ دیگر سہولیات بھی دستیاب کی جائیگی اور مفت فون کر کے ڈاکٹر سے ایپوائنٹمنٹ لے سکتے ہیں ۔
سلامہ آل امیمی ڈاریکٹر جنرل مان کے مطابق زیادہ مستحق افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جسکے لئے ہم وی پی ایس ہیلتھ کیئر کے مشکور ہیں ۔ کرونا وباء کے پیش نظر عام شہریوں کے صحت کو مدنظر رکھ کر یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت عام مریضوں کو صحت کی سہولیات مہیا کر کے عوام الناس کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔
Source:Khaleej Times







