خلیج اردو: اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سائبر خطرات سے تحفظ کیلئے معاہدہ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ اسرائیلی سائبر انٹیلیجنس کمپنی اور یو اے ای کی ٹیلی کام کمپنی کے مابین ہوا ہے۔
اسرائیلی کمپنی سائبر حملوں کو ٹریک کرنے، ان کی نشاندہی کرنے اور سرکاری اور نجی اداروں کو ممکنہ سائبر حملوں کیلئے الرٹ جاری کرتی ہے۔
تین سالہ معاہدے کے تحت اماراتی کمپنی اسرائیل سے سائبر حملوں کے متعلق فوری معلومات کے تبادلے اور اپنے انفراسٹرکچر کو سائبر حملوں سے بچانے کیلئے پلیٹ فارم تشکیل دے گی۔