متحدہ عرب امارات

عجمان میں انسداد کرونا وائرس تدابیر کی خلاف ورزی پر 139 تجارتی مراکز بند کردیئے گئے

(خلیج اردو ) عجمان میں انسداد کرونا وائرس تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے 139 تجارتی مراکز بند کردیئے گئے ہیں ۔عجمان میونسپلٹی کی جانب سے کریک ڈاون کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں 6 ہزار 348 تجارتی یونٹس کا دورہ کیا ۔

ان مراکز میں 2 سو 25 تجارتی مراکز کو جرمانہ کیا گیا ۔
خالد آل حوسنی ڈاریکٹر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ تمام محکمے کو متنبہ کیا ہے کہ تمام تجارتی مراکز کے دورے کیا کریں اور کرونا وائرس کے خلاف بتائے گئے اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

ڈاریکٹر ہیلتھ نے بتایا کہ تجارتی مراکز میں کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے 42 ہدایات جاری کی گئی ہے جن پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ کرونا وائرس کے خلاف بتائی گئی اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے سے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور تجارتی مرکز بند کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button